counter easy hit

ملائیشین طیارے کی تلاش جاری، انڈونیشین جزیرے میں دھواں اٹھنے کی اطلاعات

Search Malaysian Aircraft

Search Malaysian Aircraft

کوالالمپور (یس ڈیسک) لاپتہ ملائیشین طیارے کی تلاش تیسرے دن میں داخل ہو گئی، سرچ آپریشن میں امریکا بھی شامل ہو گیا، ادھر مسافروں کے لواحقین تاحال کسی معجزے کے انتظار میں ہیں۔

بحیرۂ جاوا میں بدقسمت طیارے کی تلاش بین الاقوامی سرچ آپریشن بن چکا ہے، آپریشن میں انڈونیشیا کو سنگاپور، ملائیشیا، آسٹریلیا، فرانس کے علاوہ اب امریکا بھی شامل ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور چین نے بھی مدد کی پیشکش کی ہے ادھر انڈونیشیا کے جزیرے بلٹونگ میں دھواں اٹھنے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

حکام کے مطابق یہ لاپتہ طیارے کا ملبہ ہو سکتا ہے ادھر غیرملکی خبرایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ لاپتہ پائلیٹ نے آخری وقت میں راستہ تبدیل کرنے کی اجازت طلب کی تھی لیکن فورا اجازت نہیں دی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق 6 مزید پروازیں ائیر ایشیا کے نزدیک موجود تھیں لہٰذا اسے نیچے رکھا گیا ادھر مسافروں کے لواحقین تاحال اپنے پیاروں کے منتظر ہیں اور کسی معجزے کے انتظار میں ہیں۔