counter easy hit

ملائیشیا :فارم ہائوس سے فرار ہونیوالے شتر مرغ کی گاڑیوں کے ساتھ ریس

Malaysia: Race

Malaysia: Race

چکابو نامی شترمرغ کو اس کے نئے گھر میں منتقل کیا جا رہاتھا کہ وہ فرار ہوگیا ، دوبارہ پکڑ کر مال؛ک کی تحویل میں دے دیا گیا
ملائیشیا (یس اُردو ) ملائیشیا میں نجی فارم ہاؤس سے فرار ہونے والے شتر مرغ نے گاڑیوں کے ساتھ ریس لگائی ۔ ملائشیا کے سماجی میڈیا پر ان دنوں بھگوڑے شتر مرغ کی دھوم مچی ہے ۔ ویڈیو میں شتر مرغ کو گاڑیوں کے ساتھ ریس لگاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ شتر مرغ نے گاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ مقامی میڈیا کے مطابق چکابو نامی اس شتر مرغ کو اس کے نئے گھر منتقل کیا جا رہا تھا کہ فرار ہوگیا ۔ شتر مرغ کو بحفاظت اس کے مالک کی تحویل میں دے دیا گیا