counter easy hit

مالاکنڈ، مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 11 جاں بحق

مالاکنڈ میں ٹریفک کے ایک المناک حادثہ  میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 7شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بٹ خیلہ منتقل کردیاگیا جہاں  بعض  کوحالت تشویش ناک ہونے  پرپشاور اور مردان ہسپتالوں کو ریفر  کردیا گیا، سیکورٹی فورسز اور مالاکنڈ لیویز نے امدادی کاموں میں حصہ لیا ۔

Malakand, bus plunges into ravine, kills eleven

Malakand, bus plunges into ravine, kills eleven

منگل کے روز سواریوں سے بھری فلائنگ کوچ بٹ خیلہ سے مردان روانہ ہوئی، جیسے ہی مسافر کوچ شہید موڑ کے قریب پہنچی تو ڈرائیور سے بے قابو ہوکر  ہزاروں فٹ نیچے  گہری کھائی میں جاگری، بدقسمت کوچ میں سوار ڈرائیور ، کنڈیکٹر ، خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد سوار تھے جن میں موقع پر خواتین اور بچوں سمیت 11افراد جاں  بحق ہوئے جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بٹ خیلہ پہنچایا گیاجہاں  بعض زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں مردان اور پشاور کے اسپتالوں کو ریفرکردیا گیا ۔ حادثہ کی اطلاع  پر  پاک آرمی، مالاکنڈ انتظامیہ ، سیکورٹی فورسز ، مالاکنڈ لیویز کے جوان  اوررضا کار تنظیمیں جائے حادثہ پر پہنچ  گئیں اور امدادی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے  دشوار گزار پہاڑی سے زخمیوں اور لاشوں کواٹھاکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا۔ یاد رہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد میں زیادہ تر افراد کا تعلق ضلع مالاکنڈ سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں مسماۃ باچہ ہلال زوجہ سید محمد مالاکنڈ پیران ، شیر زمان ولد وزیر جوارکس خار ، دولت ولد ایمل خان سکنہ گھڑی عثمانی خیل جبکہ زخمیوں میں شاہ وزیر ولد شاہ فیصل مالاکنڈ ، ریاض ولد صابر گل رستم مردان ، محمد زادہ ولد امیرزادہ قمبر سوات ،محمد اعجاز ولد محمد ہمایوں تھانہ ہیبت گرام ، عادل نواز ولد دولت خان سکنہ گھڑی عثمانی خیل درگئی ، صدیق ولد شیرزادہ سکنہ منگلور سوات ، سلمیٰ بی بی زوجہ فیصل مالاکنڈ خاص ،نجمہ ولد محمد زمان اڈیگرام سوات ،جمشید ولد دلارم خان پیران مالاکنڈ کی شناخت ہوگئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website