counter easy hit

دونوں ہاتھوں سے بیک وقت تصاویر بنانے والا جاپانی مصور

Maker Japanese artist images simultaneously with both hands

Maker Japanese artist images simultaneously with both hands

ٹوکیو: دنیا میں بعض لوگ کچھ حیرت انگیز خدا داد صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں جن میں سے ایک جاپان کا ایسا مصور بھی ہے جو دونوں ہاتھوں سے بیک وقت تصاویر بنا سکتا ہے جسے دیکھ کر لوگ خود حیرت کی تصویر بن جاتے ہیں۔

ایسے لوگ ایمبی ڈیکسٹرس کہلاتے ہیں جو بہ یک وقت دونوں ہاتھوں سے تحریر لکھنے  یا تصویر بنانے کا کام کرسکتے ہیں۔ پوری دنیا کی آبادی کے صرف ایک فیصد افراد ہی اس صلاحیت پر قادر ہوتے ہیں اور انہیں بہت ذہین تصور کیا جاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ شہرہ آفاق مونا لیزا پورٹریٹ بنانے والا لیونارڈ ڈاونسی بھی اس پر مہارت رکھتا تھا جو خود ایک فطین مؤجد بھی تھا۔ اس کے علاوہ ایک اور مصور گور کیرین بھی اپنے دونوں ہاتھوں سے تصاویر بنانے کے ماہر تھے اور وہ اپنے پیر سے بھی پینٹنگ کرتے تھے۔جاپانی مصور ٹورو بھی ایک پروفیشنل مصور ہیں اور کئی موضوعات اور طرز پر تصاویر بناتےہیں۔

 

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website