counter easy hit

معروف کامیڈین آغا ماجد نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”خبردار“ کو خیرباد کہہ دیا

Majid Agha-known comedian has renounced the TV program.

Majid Agha-known comedian has renounced the TV program.

معروف کامیڈین آغا ماجد نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”خبردار“ کو خیرباد کہہ دیا ہے تاہم اس کی کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ پروگرام کے میزبان آفتاب اقبال نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیڈی محض ایکٹنگ سے نہیں ہوتی۔

 تفصیلات کے مطابق معروف پروگرام خبردار کے حاضرین میں سے ایک شخص نے میزبان آفتاب اقبال سے سوال کیا کہ آج کل آپ کے شو میں موٹا آڑو (آغا ماجد) کیوں نظر نہیں آ رہا جس پر میزبان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میرا خیال ہے یہ کوئی راز نہیں ہے۔ آغاز ماجد جا چکے ہیں اور اپنی مرضی سے انہوں نے یہ شو چھوڑا ہے۔ یہ ان کا اپنا فیصلہ تھا اور ان کا حق ہے کیونکہ کوئی بھی فنکار جانا چاہے تو جا سکتا ہے۔ لیکن جب تک وہ ہمارے ساتھ رہے انہوں نے بہت اچھاپرفارم کیا تاہم اب انہوں نے جانے کا فیصلہ کر لیا۔

ان کے معاملات کچھ ایسے تھے، وقت کے مسائل تھے، کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے، بندہ اپنی آسانی دیکھتا ہے۔ بظاہر کوئی ایسی وجہ ہمارے ہاں نہیں تھی، اب ان کے دل میں کیا تھا اور کیا سوچ کر تشریف لے گئے۔ میں ایمانداری سے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ وہ جہاں جائیں اچھا ہی ہی کریں گے کیونکہ وہ بہت اچھے اداکار ہیں لیکن کامیڈی محض اداکاری سے ہی نہیں ہوتی اور ایک سے ایک بڑا فنکار کامیڈی کرنے کی ناکام کوشش کرتا کئی مرتبہ پکڑا گیا ہے۔ اس کے پیچھے ایک پورا نظام ہوتا ہے۔ ابھی وہ کچھ عرصہ تک مزید وہ اس شو کا حصہ رہیں گے کیونکہ ہم 32 اقساط کینیڈا سے تیار کر کے لائے ہیں اور اس قسط میں وہ موجود ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website