counter easy hit

ماہرہ ، نواز الدین صدیقی سے مجھے سیکھنے کا موقع مل رہا ہے : شاہ رخ خان

Mahrh, Nawaz Siddiqui

Mahrh, Nawaz Siddiqui

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا کہ ماہرہ خان اور نواز الدین صدیقی اچھے اداکار ہیں جن سے مجھے سیکھنے کا موقع مل رہا ہے
ممبئی (یس اُردو) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان اور نواز الدین صدیقی اچھے اداکار ہیں جن سے مجھے سیکھنے کا موقع مل رہا ہے ۔پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان جو کہ پاکستانی ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اپنا مقام بنا چکی ہیں ، انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز شاہ رخ خان کی فلمرئیس سے کیا ۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی شاہ رخ خان پاکستانی اداکارہ کی پرفارمنس سے بے حد متاثر ہوئے اور انہیں ایک باصلاحیت اداکارہ قرار دیا ۔بالی ووڈ کنگ کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ماہرہ خان اور نواز الدین صدیقی سمیت فلم کے تمام اداکاررئیسکے لیے بہترین انتخاب ہیں اور مجھے امید ہے کہ ان کی مدد سے میری کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی ۔