برطانوی میگزین نے پاکستان کی ممتاز اداکارہ ماہرہ خان کو مسلسل تیسرے سال پاکستان کی دلکش ترین خاتون قرار دیدیا جبکہ میگزین نے سماجی مسائل اجاگر کرنے پر پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی بھی تعریف کی ہے۔

دلکش ترین خاتون قرار پانے پر اپنے ردعمل میں پاکستانی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس پر بہت خوشی محسوس کررہی ہیں۔ برطانوی نژاد پاکستانی ہرسال اس فہرست کو مرتب کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان پاکستان میں ینگسٹرز اور کام کرنے والی خواتین کیلئے طاقت کی علامت بن چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا دلکش ترین افراد کی فہرست میں پانچویں بار سر فہرست ہیں۔ میگزین کی جانب سے پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کو بھی بااثر فنکار قرار دیا گیا ہے۔ مومنہ مستحسن پاکستانی میوزک انڈسٹری میں ابھر کر سامنے آئی ہیں، جنہوں نے اہم سماجی مقاصد پر بحث کا آغاز کر کے کافی مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔








