counter easy hit

رنبیر کپور کے ساتھ سیگریٹ والی تصاویر کے ریکارڈ پاش پاش۔۔۔ اداکارہ ماہرہ خان کی ایسی بولڈ ویڈیو منظر عام پر آگئی پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے نیا بولڈ فوٹ شوٹ کرایا ہے جو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو ان پر تنقیدی نشتر برسنا شروع ہو گئے۔سوشل میڈیا کی مشہور ویب انسٹا گرام پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، ویڈیو میں ماہرہ خان فوٹو شوٹ کرا رہی ہے، یہ ویڈیو کسی ایک فوٹو کی نہیں بلکہ مختلف فوٹو شوٹس کی ہیں۔فوٹو شوٹ کے دوران اداکارہ نے جس طرح کے لباس پہنے ہوئے ہیں وہ مغربی انداز کے ہیں، ویڈیو شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ان پر تنقیدی نشتر برسا دیئے ہیں اور ان کے اس فوٹو شوٹ پر ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔انسٹا گرام پر شیئر پوسٹ کے نیچے دیکھا جا سکتا ہے کہ صارفین کی بڑی تعداد کہہ رہی ہے کہ ہم جانتے ہیں یہ پاکستان شوبز انڈسٹری ہے لیکن براہ مہربانی اسے مغربی انڈسٹری کے ساتھ نہ ملائیں۔ایک اور صارف نے براہ براہ راست ماہرہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر آپکے پاس شناخت ہے تو اسے اپنے ہاتھوں سے برباد نہ کریں۔ وہ دکھائیں جو فیملی کی بچیاں دیکھ سکیں نہ کہ وہ کہ ویڈیو پر خراب تبصرے آنا شروع ہوجائیں۔ کچھ شرم حیا کریں یہ سٹائل نہیں ہے.ایک صارف جاناہ نامی نے ماہرہ کے فوٹو شوٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا مہذب بننے کی کوشش کریں۔سائرہ حفیظہ نامی خاتون نے نہایت غصے بھرے انداز میں کہا کہ یہ لوگ مرنا بھول گئے ہیں، اس طرح کا فوٹوشوٹ کرواتے ہیں پھر کہتے ہیں لوگ ہمارے بارے میں غلط تبصرے کرتے ہیں۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ماہرہ خان کی بالی وڈ اداکارہ رنبیر کپور کے ساتھ سیگریٹ پیتے ہوئے بیرون ملک سے کچھ تصاویر وائرل ہوئیں تھیں جس کے بعد پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، پاکستانی مداحوں اور صارفین کا کہنا تھا کہ دوستی بیشک ان دونوں کے درمیان ہے مگر ان کو چاہیئے کہ ایسی حرکتیں نہیں کریں بالخصوص ماہرہ خان کو کیونکہ وہ ایک بچے کی ماں ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستانی بھی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website