counter easy hit

پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب میں ماہرہ کی آمد

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بھی پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب میں شرکت کی۔

Mahira arrival in PSL draft ceremonyمعروف اداکارہ ماہرہ خان بھی پی ایس ایل تھری کیلیے ہونے والے ڈرافٹ کی تقریب میں پہنچیں جہاں مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور خوب سیلفیاں لیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کی پہچان ہے، اس مرتبہ پاکستان میں بھی میچز ہو رہے ہیں جس پر بہت خوش ہوں، پاکستان ایک پرامن اور کھیلوں سے پیار کرنے والا ملک ہے، پی ایس ایل تھری میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر ہو رہی ہے۔ پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ جاری ہے اور تمام ٹیمیں 293 انٹرنیشنل پلیئرز اور مجموعی طور پر 501 پلیئرز میں سے اپنی اپنی باری پر انتخاب کر رہی ہیں۔