counter easy hit

ماہما چودھری اندرانی مکھر جی کے کردار میں نظر آئیں گی

Mahim Choudhary

Mahim Choudhary

ممبئی (یس ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق ماہما چودھری فلم ڈارک چاکلیٹ میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی کہانی ایک سچے واقعے پر مبنی ہے اور وہ اس فلم میں اندرانی مکھرجی کا کردار نبھا رہی ہیں۔

یہ میری پہلی بنگالی فلم ہے اور میں اس کے لئے بہت پرجوش ہوں۔ ماہما نے بتایا کہ انہیں اپنے کردار کی تیاری کرنے کا وقت نہیں ملا۔ جب مجھے فلم کے کردار کی پیشکش ہوئی تو مجھے لگا کہ یہ مختلف طرح کا کردار ہے۔

مجھے تیاری کے لئے دو تین ماہ چاہیں لیکن ڈائریکٹر نے زور دے کر کہا کہ دو تین دنوں میں شوٹنگ شروع کرنی ہے۔ ہم نے ایک ماہ کے اندر فلم کی شوٹنگ مکمل کی۔