counter easy hit

جب تک ہم جھوٹ بولنا نہیں چھوڑیں گے ہماری کہیں بھی عزت نہیں ہو گی، پرویز رانا

Pervez Rana

Pervez Rana

اٹلی (شیخ بابر سے) جب تک ہم جھوٹ نہیں چھوڑیں گے ہماری کہیں بھی عزت نہیں ہو گی اور نہ ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں خدارا جھوٹ چھوڑ دیں جھوٹ، فریب کیوں ہمارے اندر کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے کامیاب ہدایتکار پرویز رانا نے گزشتہ روز میڈیا ایڈوائزر شیخ بابر سے فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دنیا کے کئی ملکوں دیکھے ہیں۔

ہر جگہ سچائی، ایمانداری دیکھی لیکن جب اپنے پورے وطن پاکستان کو دیکھتا ہوں تو یہاں اکثر جھوٹ اور فریب سے کام لیا جاتا ہے ہم مسلمان ہو کر جھوٹ اور فریب کر کے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں اور کافر سچ اور ایمانداری کو اپنا کر ترقی کر رہے ہیں۔