counter easy hit

لیاری: نامعلوم افراد بغدادی تھانے پر کریکر پھینک کر فرار

Lyari

Lyari

کراچی (یس ڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں نامعلوم افراد بغدادی تھانے پر کریکر پھینک فرار ہوگئے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے تھانے پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا اور فائرنگ کی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔