counter easy hit

لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

Police

Police

کراچی (یس ڈیسک) لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس مقابلہ میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے کلا کوٹ لیاری کے علاقے افشاں گلی کا محاصرہ کر کے گینگ وار کے ملزمان کو گرفتار کر نے کے لئے کارروائی کررہی تھی کہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جوبعد میں چل بسے۔

پولیس کی اس کارروائی میں بکتر بند گاڑی اور کمانڈوز نے بھی حصہ لیا، ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری اب بھی علاقے میں موجود ہے۔