counter easy hit

لیاری گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ پر دبئی میں مقدمہ درج

Uzair Baloch

Uzair Baloch

کراچی (یس ڈیسک) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ پر دبئی میں رقم کے لین دین کے تنازع کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے جس کے بعد مطلوب ملزم کی پاکستان واپسی لٹک گئی ہے۔

دبئی میں حسنین علی بلوچ نامی ایک شخص نے مقدمہ درج کرایا ہے کہ عزیر بلوچ اس کا دو لاکھ درہم کا مقروض ہے لیکن کئی مرتبہ مطالبہ کے باوجود رقم واپس نہیں کررہا۔ مقدمہ کے اندراج کے بعد حسنین علی بلوچ نے پولیس سے دوبارہ کوئی رابطہ نہیں کیا۔

مقدمے کے اندراج کے بعد عزیر بلوچ پاکستان واپس لانے کا معاملہ غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے کیونکہ انٹر پول قوانین کے مطابق پکڑے جانے والے ملزم پر اگر اس ملک میں جہاں سے وہ پکڑا گیا ہو کوئی مقدمہ درج ہو تو پہلے اس مقدمے کا فیصلہ کیا جائے گا اس کے بعد ملزم کو مطلوب ملک کے حوالے کیا جائے گا۔