counter easy hit

لیاری گینگ وار ملزم شہاب بلوچ عرف شابو گرفتار

قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کراچی کے علاقے لیاری سنگولین سے گینگ وار ملزم شہاب بلوچ عرف شابو کو گرفتارکرلیا۔ پرانی سبزی منڈی میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ مختلف کارروائیوں میں تین افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

Lyari gang war accused Shahab Baloch alias shabu arrested

Lyari gang war accused Shahab Baloch alias shabu arrested

قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سنگولین وچھانی محلے میں سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار ملزم شہاب بلوچ عرف شابو کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔ذرائع کے مطابق ملزم شہاب بلوچ کا عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔ملزم انٹیلی جنس افسر پرویز سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے ساتھی میما ،اکبر ڈکیت اور یارو فرارہوگئے۔پرانی سبزی منڈی میں پولیس نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا ۔ اس دوران پولیس سے مقابلے میں منشیات فروش درویش گروپ کا کارندہ علی بھائی عرف ملا آلاتی مارا گیا ۔ ملزم سیکورٹی اہلکار سمیت پانچ افراد کے قتل میں ملوث تھا۔گلبہار کے علاقے سے پولیس نے ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا۔ نیشنل ہائی وے خیرپور اکنامک زون کے قریب بھی مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان پولیس اہلکاروں پر حملے سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website