counter easy hit

لیوٹن میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کا تاریخ ساز کنونشن شہداء کشمیر کنونشن اپنے اختتام کو پہنچا

JKLF UK Convention

JKLF UK Convention

لیوٹن (تیمور لون سے) ٤ اکتوبر ٢٠١٥ کو برطانیہ کے شہر لیوٹن میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کا تاریخ ساز کنونشن شہداء کشمیر کنونشن اپنے اختتام کو پہنچا جس میں صابر گل صدر، سید تحسین گیلانی جنرل سیکٹری، مشتاق ملک سینئر نأب صدر، راسب کشمیری نائب صدر اول، منظور صابری نائب صدر دوئم، محمود حسین ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ممتاز مرزا اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری، منور حسین فنانس سیکرٹری، ابرار نثار آرگنائزر جبکہ چوہدری محمد یوسف ڈپٹی آرگنائزر منتخب ہوئے۔

تقریب میں برطانیہ بھر سے آئے ہوئے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے کارکنان کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

اس کنونشن کی ایک خاص بات جو کہ قوم پرست سیاسی جماعتوں میں تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے وہ یہ سلیکشن کی جگہ الیکشن نے لی اور الیکشن خالصتاً جمہوری طریقہ سے کرائے گئے اور ووٹ کی طاقت کا استعمال کیا گیا اس پر یہ کہ غیر جانبدار مانیٹرنگ کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور صحافی برادران سے بھی مدد لی گئی تا کہ الیکشن کو مزید شفاف بنایا جا سکے۔

مانیٹرنگ کے لئے کونسلر طاہر ملک ،جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے صدر صادق سبہانی، خواجہ زاہد لون ،ممتاز کشمیری صحافی نواز مجید اور شیراز خان کو مدعو کیا گیا جنہوں نے تقریب کے اختتام پر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ ذون کے اس مثبت اور خالص جمہوری رویہ کو خوب سراہا اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد بھی پیش کی۔

پروگرام کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جو اپنے مقررہ وقت کے مطابق شروع ہو کر اختتام تک پہنچے ۔ جو کے روائتی سیاسی جماعتوں کی تقریبات سے ہٹ کر تھا۔

تقریب سے نو منتخب عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ سب پر عیاں ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کی وحدت آزادی، خودمختاری اور خوشحالی کے حصول کے لئے جدو جہد میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا ایک اہم کردار رہا ہے بلکہ تحریک آزادی کشمیر کی بانی تنظیم کہا جائے تو غلط نہ ہو گا ۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ہر دور میں ریاست کی آزادی کے حوالے سے ہر ممکن جدو جہد میں پیش پیش رہی ہے اور بے شمار جانی قربانیاں بھی دی ہیں۔

ہم ان تمام شہداء کشمیر کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں اور سلام پیش کرتے ہیں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی اعلیٰ قیادت جناب امان اللہ خان کی جدو جہد کو جنہوں نے نظریات کی خاطر اپنی عمر کے کسی بھی حصہ میں اصولوں پر سودے بازی نہیں اور ہم سلام پیش کرتے پیش اپنے عظیم قائد شہید کشمیر بابائے قوم مقبول بٹ کو جس نے ہماری آنے والی نسلوں کی آزادی ، خودمختاری اور خوشحالی پر اپنی جان کی قربانی دینے سے بھی گریز نہ کیا اور کشمیریوں کو حق کی خاطر ڈٹ جانے کے لئے عظیم سے عظیم قربانی کے لئے بھی دریغ نہ کرنے کا درس دیا۔

ہم تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ مادر وطن ریاست جموں کشمیر گلگت وبلتستان جو کے ٨٤٤٧١ مربع میل تک پھیلی ہوئی ہے کی وحدت ، آزادی، خودمختاری ، خوشحالی کے قیام تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔