counter easy hit

ہانگ کانگ میں قمری سال کا جشن احتجاج میں تبدیل،متعدد زخمی

Lunar Year celebration

Lunar Year celebration

بینکاک…..ہانگ کانگ میں نئے قمری سال کا جشن ،احتجاج میں تبدیل ہوگیا، سڑکیں میدان جنگ بن گئیں ،ہانگ کانگ کے سربراہ نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
ہانگ کانگ کے مغربی علاقے مونگ کوک میں نئے چینی قمری سال کا جشن منایا جارہا تھا اس دوران حکام نے پتھاروں اور ٹھیلے والوں کو سڑکوں سے ہٹ جانے کا حکم دے دیا جس پر شہریوں نے بھرپور احتجاج کیا ۔
پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑ پیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے احتجاجی کرنے والوں پر لاٹھی چارج کیا اورآنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد اور پولیس اہلکار بھی زخمی بھی ہوئے۔