counter easy hit

کمردرد سے دل کے روگ تک ؛ہرمرض کا علاج عوام کے پیسے سے

Lumbar diseases of the heart, to treat people with money hrmrz

Lumbar diseases of the heart, to treat people with money hrmrz

اسلام آباد: پاکستان میں عوام صحت کی سہولیات سے محروم ہیں مگر منتخب نمائندے سرکاری خرچ پربیرون ملک علاج کے مزے لوٹتے ہیں۔ آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی رپورٹ نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔

عوامی نمائندے بیرون ملک علاج اور ہاؤسنگ الاؤنس کے نام پر کروڑوں روپے ڈکارگئے۔  کمر کی تکلیف سے درد دل تک ہر روگ کا علاج عوام کے خون پسینے کی کمائی سے کرایا جاتارہا۔

رپورٹ کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی امریکا میں سرجری پرستائیس لاکھ سےزیادہ کے اخراجات آئے۔

نجی دورے پرامریکا جانے والی شہناز شیخ پھسل کرگریں تو ان کی کمرکی تکلیف سرکاری خزانے سے ستائیس خرچ کروانے کے بعد دورہوئی۔

شیریٰ رحمان کا دل تینتالیس لاکھ میں سنبھلا تو شہزادہ محی الدین نے آنکھوں کے علاج کے لیے اٹھائیس لاکھ روپے آنکھیں بند کرکے خرچ کردیے۔

آڈٹ حکام کے مطابق تین ارکان قومی اسمبلی کشور زہرہ، عبدالوسیم اور صاحبزادہ مرتضیٰ امین نے نجی اسپتالوں سے خلاف قواعد علاج پر تقریبا سترہ لاکھ خرچ کئے۔

بعض عوامی نمائندے سرکاری رہائش کے باوجود ہاوسنگ الاؤنس کی مد میں 9 کروڑ روپے ڈکار گئے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website