counter easy hit

جڑانوالہ :مکان کی چھت گرنے سے چار خواتین جاں بحق

Lucknow: Four

Lucknow: Four

حادثہ بچیانہ کے قریب گائوں میں پیش آیا ، مرنے والوں میں ماں ، دو بیٹیاں اور مالک مکان کی بہن شامل ہیں
جڑانوالہ (یس اُردو) جڑانوالہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ماں اور دو بیٹیوں سمیت 4 خواتین جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئیں ۔ بچیانہ کے قریب 563 گ ب شرقی میں آج صبح بارش کے باعث محنت کش طاہر کے مکان کی چھت گرنے سے کمرے میں سوئی طاہر کی دو کمسن بیٹیاں بیوی اور بہن جاں بحق ہو گئیں جبکہ ساتھ والے کمرے میں طاہر کی والدہ اور کمسن بیٹی سویرا سوئی تھیں ۔ چھت گرنے سے وہ بھی زخمی ہوگئیں ۔ ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ماں شبانہ ، 4 سالہ بیٹی مقدس 2 سالہ عائشہ اور شکیلہ شامل ہیں ۔