
lubna, ch، Advocate
چوہدری نثار اور شوباز شریف ایسا فتنہ ہیں جن کی سیاست کا محور صرف اور صرف عوام دشمنی اور صوبوں کے مفادات کو ٹھیس پہنچانا ہے۔ لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ
پیرس، لاہور(ایس ایم حسنین)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی ایگزیکٹو ممبر اور متحرک سماجی راہنما لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پانچ سال جس مفاہمت کی سیاست کی بنیاد سابق صدر آصف علی زرداری نے رکھی تھی اس سے صوبوں کا اعتماد بحال ہوا تھا۔
جبکہ موجودہ حکومت کے نااہل وزیر اور شوباز شریف کی سیاست صرف اور صرف صوبوں کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے کیلئے ہے اور عوام دشمنی اور دکھاوے کی باتوں میں وہ فرنٹ مین ہیں۔








