counter easy hit

کم تنخواہ ملنے پر یونین کونسلز کے ملازمین نے عوام میں حکومت کے خلاف پمفلٹ کی تقسیم شروع کر دی

Low pay employees

Low pay employees

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس) کم تنخواہ ملنے پر یونین کونسلز کے ملازمین نے عوام میں حکومت کے خلاف پمفلٹ کی تقسیم شروع کر دی ۔ یہ اشتہارات عوام کیلے آگاہی مہم کا حصہ ہے ملازمین یونین کونسل ۔تفصیلات کے مطابق سات ماہ سے یونین کونسلوں کے ملازمین کو تقریباََ نصف تنخواہیں دی جارہی ہیں جس پر انہوں نے احتجاج ریکارڈ کروانے کیلے عوام میں اشتہاری مہم شروع کردی ہے جس پر یہ تحریر درج ہے ۔ واہ رے پنجاب حکومت شرم تم کو مگر نہیں آتی پنجاب حکومت کے زیر سایہ یونین کونسلیں رُل گئی پڑھتا جا شرماتا جا پنجاب حکومت ہر ماہ پنجاب کی یونین کونسل کو 92308روپے کا چیک برائے تنخواہ پینشن کرایہ گھر بل بجلی و دیگر اخراجات کی مد میں بھیجتی ہے وہ نہ صرف کم ترین ہے بلکہ یہ گرانٹ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے صحافیوں کے سوال پر ملازمین نے کہا کہ یہ اشتہارات عوام کیلے آگاہی مہم کا پہلا حصہ ہے ہمارے گھروں میں فاقے شروع ہیں بچوں کوسکولوں سے فیس نہ دینے پر نکالا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کے نئے مالی سال میں اگر ضلعی حکومتیں وجود میں آگئیں تو ہماری تنخواہوں کی مد میں اربوں روپے حکومت ہضم کر جائے گی کیونکہ یونین کونسلیں ختم کر کے ملازمین کو مختلف محکموں میں ایڈجسٹ کر دیا جائے گا