counter easy hit

لورالائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملے میں 7 اہلکار شہید

Loralai

Loralai

لورالائی (یس ڈیسک) فرنٹییر کور کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 7 اہلکار شہید ہو گئے۔

اتوار اور پیر کی درمیانی رات لورالائی کے علاقے نیختر میں چیچلو چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں 7 اہلکار شہید ہوگئے۔ حملے کے دوران ایف سی کی جانب سے جوابی کارروائی میں متعدد حملہ آور بھی زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا تعاقب شروع کردیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔