counter easy hit

سندھ میں انتہائی طویل دیوار کس نے اور کیوں بنائی؟

longest-wall-of-sind

longest-wall-of-sind

جام شورو(یس نیوز ڈیسک) دیوار چین دیکھنے کیلئے دنیا بھر کے سیاح چین کا رخ کرتے ہیں لیکن اگر آپ پاکستان میں رہتے ہیں تو چین جانے کی ہرگز ضرورت نہیں کیونکہ آپ یہ عجوبہ اپنے ملک کے اندر ہی دیکھ سکتے ہیں حیرت کی بات ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت کو معلوم نہیں کہ سندھ کے ضلع جامشورو میں واقع تاریخی رانی کوٹ قلعہ ایک ایسا شاندار ورثہ ہے کہ جسے دیکھتے ہی ذہن میں دیوار چین کا تصور ابھرتا ہے ویب سائٹ ویکی پیڈیا کے مطابق یہ دنیا کے سب سے بڑے قلعوں میں سے ایک ہے اور اس کی فصیل تقریباً 26 کلومیٹر پر محیط ہے جو اونچے نیچے ٹیلوں سے گزرتی ہوئی ہو بہو دیوار چین جیسی نظر آتی ہے اس تاریخی قلعے کو سندھ کی عظیم دیوار کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے اقوام متحدہ میں اس قدیم قلعے کو عالمی تاریخی ورثے کی فہرست میں شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے اس عظیم الشان قلعے اور اس کی فصیل کی تعمیر 70 ویں صدی میں کی گئی اور کچھ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ 1812 میں تالپور حکمرانوں نے بھی اس میں کچھ نئی تعمیرات کی یہ قلعہ دراصل کوہ کیرتھر کی پہاڑیوں کو ایک وسیع و عریض فصیل کے ساتھ ملا کر تعمیر کیا گیا جس کی فصیل تقریباً 31 کلومیٹر پر محیط ہے بیرون قلعے کے اندر داخلی دروازے سے پانچ سے چھ میل کی دوری پر ایک چھوٹا قلعہ بھی واقع ہے جسے میری کہا جاتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website