counter easy hit

لمبی عمر کا راز

ایک بچہ پارک میں بینچ پر بیٹھا ایک کے بعد ایک ٹافی کھا رہا تھا۔

اس کے پاس بیٹھی ہوئی ایک عورت بولی۔ “جو زیادہ میٹھا کھاتے ہیں، وہ بیمار ہو کر جلدی مر جاتے ہیں۔”

بچے نے جواب دیا۔ “آپ کو معلوم ہے کہ میری دادی کی عمر ایک سو چھ سال تھی”

عورت نے کہا۔ “وہ یقیناَ میٹھا کم کھاتی ہوں گی”

جی نہیں۔۔۔۔۔۔ وہ اپنے کام سے کام رکھتی تھی۔ بچے نے ٹافی کھاتے ہوئے جواب دیا۔