counter easy hit

لندن میں 63ویں سالانہ ٹوائے فیئرکی تیاریاں عروج پر

London 63rd annual Toy

London 63rd annual Toy

لندن …..برطانوی دارالحکومت لندن کے اولمپیا گرانڈ ہال میں63ویں سالانہ ٹوائے فیئر کی تیاریاں عروج پر ہیں جس کے آغاز میں بس چند ہی دن باقی ہیں۔
اس تین روزہ دلچسپ میلے میں بچوں کیلئے نئے اور جدید تکنیک سے آراستہ کھلونے نمائش پر پیش کیے جائیں گے۔
رواں سال اس ٹوائے فیئرمیں کئی ممالک کے ہزاروں افراد شرکت کررہے ہیں جس میں کھلونے بنانے والوں سے لیکر بیچنے والے، خریدنے والے اور ان کھلونوں پر اپنے ماہرانہ رائے دینے والے شامل ہیں۔کئی ہزار اسکوائرفٹ رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں کم از کم250 سے 300کھلونا ساز کمپنیاں اپنے نئے اور جدید کھلونے متعارف کروائیں گی جنہیں خریدنے اور امپورٹ کرنے کی غرض سے کئی کاروباری افراد بھی یہاں کا رُخ کررہے ہیں۔اس تین روزہ ٹوائے فیئر میں بچوں کے پلاسٹک کے کھلونوں سے لیکر نرم و ملائم فلفی کھلونے اور پارک میں رکھے جانے والے تھیم ٹوائز سے لیکر ورچوئل اور الیکٹرونک وڈیو گیمز سبھی موجود ہوں گے۔یہ ٹوائے فیئر 24جنوری سے لے 26جنوری تک رہے گی۔