counter easy hit

لائن آف کنٹرول پربھارتی اشتعال انگیزی سے شہری شہید، 4 بچے زخمی

LoC on Indian provocations civilians killed, injured 4 children

LoC on Indian provocations civilians killed, injured 4 children


نکیال: 
لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پربھارتی اشتعال انگیزی سے ایک بے گناہ شہری شہید جب کہ 4 بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

لائن آف کنٹرول پرکچھ دن خاموشی کے بعد بھارت کی جانب سے ایک بارپھرجارحیت اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع ہوگیا، بھارتی فوج نے نکیال سیکٹرپرشہری آبادی پرگولہ باری اور فائرنگ کی ہے۔ بھارتی جارحیت کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا جارہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل اوسی سے ملحقہ گاؤں موہڑہ اور دھروتی میں بھارتی فوج نے شہری آبادی اور ایک اسکول وین کونشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شہری اسد ولد دل محمد شہید جب کہ اسکول جانے والے چاربچے زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ پاکستان کی اعلی ترین عسکری قیادت میں تبدیلی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے یہ پہلی باراشتعال انگیزی کی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website