counter easy hit

قرضہ واپس نہ کرنے پر پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کے خلاف مقدمہ درج

Ijaz Chaudhry

Ijaz Chaudhry

لاہور (یس ڈیسک) اعجاز چودھری نے اپنی کمپنی کسان کئیر پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر 2010 میں 50 لاکھ کا قرضہ لیا۔ قرضہ واپس نہ کرنے پر بینک آف پنجاب نے ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی۔

اعجاز چودھری طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے۔ مقدمہ 23 جنوری کو درج ہوا۔ مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کے علاوہ ان کی اہلیہ اور عثمان عبیداللہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد اعجاز چودھری کی گرفتاری کا امکان ہے۔