counter easy hit

قرض معاف کرانے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ طارق ندیم آرائیں

PTI France

PTI France

فرانس (اشفاق احمد چودھری) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنماؤں طارق ندیم آرائیں، مرزا آصف جرال ، عارف مصطفائی ودیگر رہنماو ں نے بنکوں کے قرض معاف کرانے کی روایت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قرض معاف کرانے کا مطلب ملک وقوم کو نقصان پہنچانا ہے۔

اسلئے سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لیکر نہ صرف قرض معاف کرانے کی روایت کاخاتمہ کرنا چاہئے بلکہ قرض معاف کرانیوالوں پر ملک وقوم کو نقصان پہنچانے کے جرم میں آرٹیکل6کے تحت کاروائی کرتے ہوئے معاف کرائی گئی پائی پائی کی وصولی کے ساتھ قرض معاف کرانے والوں اور ان کے اہلخانہ کو ہمیشہ کیلئے سیاست اور قرض کیلئے نااہل قرار دینا چاہئے۔

جبکہ قرض معاف کرنے والوں کیخلاف بھی اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعے ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کے جرم میں تادیبی و قانونی کاروائی کرنی چاہئے۔ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی اعتماد سے اقتدار میں آکر قرض معافی کا خاتمہ کردے گی تاکہ پھر کبھی کوئی سیاستدان ‘ صنعتکار یا حکمران قرض معاف کراکر قومی خزانے اور ملک و قوم کو نقصان نہ پہنچا سکے۔