counter easy hit

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی گجرات میں لوڈ شیڈنگ کا بحران شدت اختیار کر گیا

load shading

load shading

گجرات(نمائندہ خصوصی) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی گجرات میں لوڈ شیڈنگ کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ عوام کو ضلع بھر میں بجلی کی قلت کا شدید سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رمضان المبارک سے قبل عوام کو امید تھی کہ حکومت وقت رمضان کے تقدس پیش نظر گرمیوں کے شدید سیزن کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے جن کو قابو کریں گے اور عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔ مگر پہلے روزے کی دگرگوں حالت کے بعد واپڈا نے دوسرے روزے کے دوران بھی بجلی کو عوام کی پہنچ سے دور رکھا۔ آدھا آدھا گھنٹہ بجلی آتی اور دو ‘ دو گھنٹے غائب رہی۔ عوام نے شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر حکومت عوام کو مذہبی فریضہ بھی ادا نہیں کرنے دے سکتی تو ایسی حکومت سے آمریت اچھی ہے۔