اسلام آباد: موجودہ دور حکومت میں 7750 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی، کہیں بھی چار گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی، توقع ہے رواں سال کے آخر تک پیداوار20 ہزار 988 میگا واٹ تک پہنچ جائے گی: وفاقی وزیر توانائی

عابد شیر علی نے بتایا کہ گوادر میں بجلی طلب پورا کرنے کیلئے ایران سے مزید 100 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کی تجویز زیرغور ہے، قومی احتساب بیوروکے بدعنوانی کے مقدمات اور وصول شدہ رقم کی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں، ایوان کو بتایا گیا کہ 2013 سے مارچ 2017تک نیب نے 3 ہزار 35 کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری دی۔ اس دوران مختلف تحقیقات پر کل 948 ریفرنس دائر جبکہ ملزمان سے 36 ارب 27 کروڑ سے زائد کی وصولیاں کی گئیں، نیب نے 582 کیسز میں پلی بارگین کیا۔








