counter easy hit

گجرات میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

 load shedding

load shedding

گجرات (صغیراحمدقمر)گجرات میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں شدید گرمی کی وجہ سے لوگوں کی پریشانی میں شدید اضافہ ہو گیا۔ واپڈا حکام بھی لوڈ شیڈنگ کرنے سے پیچھے نہ رہے۔ بار بار جاری رہنے والی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے روزہ داران کو شدید کوفت اٹھانا پڑی۔ دوسری جانب گرمی اور حبس کی وجہ سے لوگوں کی پریشانی میں شدید اضافہ ہو گیا۔ عوام نے غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ پر شدید احتجاج کیا ہے۔ اور وزارت بجلی و پانی سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ کو حل کرنے میں اقدامات کئے جائیں۔ اور گیپکو کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے منع کیا جائے۔