counter easy hit

وزیراعظم کی سحر و افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

Load shedding

Load shedding

رمضان کی برکت ۔ شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر ہے کہ وزیر اعظم نے وزارت پانی و بجلی کو سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
اسلام آباد: (یس اُردو) وزیراعظم کو لندن کے اسپتال میں بھی عوام کا پورا پورا دھیان ۔ سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان ۔ عوام شدید گرمی میں سکون سے گزار سکیں گے ماہ رمضان۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پانی و بجلی کی وزارت کو ہدایت کی ہے کہ سحر و افطار میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے ۔ اس معاملے میں شہروں اور دیہات میں کوئی تفریق نہ کی جائے ۔ وزیراعظم نےاپنے آفس کو حکم دیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے اوقات کی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے تاکہ ملک کے کسی شہر اور گاؤں میں عوام کو سحری اور افطاری کے دوران لوڈشیڈنگ کی اذیت نہ جھیلنا پڑے۔