counter easy hit

جگر کی پیوندکاری اگلے ماہ سے ایس آئی یو ٹی میں شروع ہوگی

Liver transplants from SIU will

Liver transplants from SIU will

کراچی……..وزیر صحت سندھ جام مہتاب ڈہر نے کہا ہے کہ کراچی میں بچوں میں جگر کی پیوندکاری اگلے ماہ جنوری سے ایس آئی یو ٹی میں شروع ہو جائے گی جس کے لیے حکومت سندھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) کے ساتویں سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے نجی ہوٹل میں خطاب اور بعد میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ غیر متعدی بیماریوں سے اگرچہ زیادہ تر بڑی عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں لیکن اب چھوٹے بچے بھی ان سے متاثر ہو رہے ہیں۔ یہ بیماریاں اکثر بچپن سے ہی شروع ہو جاتی ہیں۔ محکمہ صحت سندھ ان بیماریوں کے تدارک کے لیے کوشاں ہے۔