counter easy hit

زندہ دلوں کے شہر میں زندہ مچھلی فروخت ہونے لگی

Live fish are sold live

Live fish are sold live

لاہور …..زندہ دلوں کے شہر لاہور میں اب زندہ مچھلی بھی فروخت ہونے لگی ، زندہ مچھلی کے شوقین خریدارکہتے ہیں کہ تازہ مچھلی کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہےجبکہ مچھلی بیچنے والا کہتا ہے کہ وہ جتنی بھی مچھلی لے آئے ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو جاتی ہے۔سردیوں کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی مچھلی کی فروخت بڑھ جاتی ہے،لاہور کی سڑکوں پر اب زندہ مچھلی ملنے لگی ہے ، جی ہاں زندہ مچھلی ، خود پکڑیں اور اپنے سامنے بنوائیں ،مچھلی فرائی کرنے والی یا ہنڈیا میں پکانے والی بنوائیں،جو بالکل تازہ ہوگی۔خریدار کہتے ہیں کہ تازہ مچھلی کے ذائقے سے وہی واقف ہے جس نے اسے کھایا ہو۔مچھلی فروخت کرنے والا امانت فش فارم پر ملازم تھا،کہتا ہے ایک دن زندہ مچھلی اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کا سوچا،فارم کے مالک نے حوصلہ افزائی کی اور یوں وہ ملازم سے کاروباری بن گیا۔زندہ مچھلی کا ریٹ مارکیٹ میں فروخت ہونیوالی مچھلی سے تھوڑا سا زیادہ ہے ،ٹھنڈے ٹھنڈے موسم میں مچھلی کھانے کا اپناہی مزہ ہے، لیکن اگر مچھلی مل جائے زندہ تو مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔