counter easy hit

اولڈ ہم میں بیتھل چرچ، اقرا سنٹر اور کاروان ادب برطانیہ کی مشترکہ تاریخ ادبی نشست

United Kingdom

United Kingdom

اولڈ ہم (فاروق انور جمال) 4 فروری کی شام اولڈ ہم میں ایک یادگار ادبی نشست کا اہتمام مشترکہ طور پر انتظامیہ بیتھل چرچ اقرا سنٹر اولڈ ہم اور کاروان ادب برطانیہ نے چرچ کے حال میں کیا اس نشست کے مہمان خصوصی اولڈ ہم کے مئیر عتیق الرحمان تھے۔

میزبانی کے فرائض پریسٹ آف چرچ مسٹر اسٹیو اور اقرا سنٹر کے بانی قاری منظور احمد شاکر تھے اس نشست کی خصوصی بات یہ تھی کے اس میں انگریزی، عربی بنگلہ، فارسی، اردو اور پنجابی زبانوں میں کلام پیش کیا گیا محمد حمزہ جن کا تعلق مراکش سے ہے ان کے نعتیہ کلام سے آغاز ہوا۔

شریک شعرا اور شاعرات میں مسز لنڈا، جناب عمرفاروق، محترمہ شاہین برہان الدین بہار، محترمہ یاسمن طور، سید نبیل حیدر، مسز ای این، عثمان عبدالقیوم، شارق خان، انورجمال فاروقی، محترمہ نغمانہ کنول اور صابر رضا کے نام شامل ہیں۔

محمد احید نے صابر رضا صاحب کی عہد حاضر کے تناظر میں ایک انگریزی نظم پیش کی – آخر میںن مہمان خصوصی مئیر عتیق الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا ،مختلف زبانوں میں ادبی نشست کی کاوش قابل قددر ہی نہیں قابل تقلید بھی ہے میں صابر رضا صاحب کو مسٹر اسٹیو اور قاری منظور احمد شاکر کو اس یادگار نشست کے اہتمام پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔