counter easy hit

عمران خان کان کھول کر سن لو اگر ہمیں چھیڑو گے تو تمہاری وزارت عظمیٰ بھی نہیں بچے گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سندھ اسمبلی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں ملک کو ڈوبتے دیکھ رہا ہوں۔کسی کو پکڑ لیا جاتا ہے اور کسی کو مار دیا جاتا ہے ۔ اب یہ سب نہیں چلے گا ۔ یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کےایوان میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ عمران حکومت میں ملک ڈوبتے دیکھ رہا ہوں، پکڑ دھکڑ کی کوشش کی تو وزارت اعلیٰ بھی نہیں بچےگی۔ایک کو لٹکایا تھا وہ آج تک زندہ ہے۔ چین میں سندھ کی بات کرنے کی وجہ سے نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ ن لیگ کے دور میں کم از کم خط کا جواب تو آجاتا تھا۔ انہوں نے جواب دینے کی بھی زحمت نہیں کی۔ وفاق لٹکانے کی باتیں چھوڑدے۔ ہم سے حساب لینےکی بات نہ کی جائے ۔کے سی آر منصوبے پر ہم سنجیدہ لیکن وفاق تعاون نہیں کر رہا۔سندھ اسمبلی میں خطاب کے دوران کراچی سرکلر ریلوے اور سی پیک سے متعلق منصوبوں میں رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے اورنج ٹرین طرز پر کراچی سرکلر ریلوے پیکج مانگا تھا۔ وزیر اعظم کی منظوری کے باوجود وزارت منصوبہ بندی نے انکار کردیا۔ چینی کمپنیوں کو بنک گارنٹی دینے کے لیے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کو متعدد خطوط لکھے ہیں لیکن ان کے جواب نہیں دیے گئے۔ن لیگ کی حکومت میں اگر خط لیھا جاتا تھا تو کم ازکم جواب تو آجاتا تھا ۔ موجودہ حکومت جواب دینے کی زحمت بھی نہیں کر تی ۔