counter easy hit

ایشیا کے 50 پرکشش ترین مردوں کی فہرست جاری،عمران خان کا کون سا نمبر ہے ؟ اور کون سے مزید پاکستانی شامل ہیں ؟ جانیئے

لندن (ویب ڈیسک) معروف برطانوی جریدے نے ایشیا کے 50 پرکشش ترین مرد شخصیات کی فہرست جاری کردی جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی شامل ہیں،،اس کے علاوہ پاکستانی گلوکار علی ظفر اور دیگر شخصیات بھی فہرست میں شامل ہیں،،
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میگزین ‘ایسٹرن آئی’ نے ایشیا کے پرکشش ترین مرد حضرات کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر آٹھویں نمبر پر ہیں اور اس اعتبار سے وہ فہرست میں شامل پاکستان کے پر کشش مردوں میں پہلے نمبر پر ہیں،، علی ظفر نے اس فہرست میں خود کو شمار کیے جانے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو اتنی محبتوں کے قابل نہیں سمجھتا،، جبکہ عمران خان بھی اس فہرست مین شامل ہیں۔