counter easy hit

ورلڈ کپ کے بعد لیونل میسی کا انٹرنیشنل فٹبال چھوڑنے پر غور

ماسکو: لیونل میسی نے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا۔

Lionel Messi consider to leaving the international football after world cupارجنٹائن کی ٹیم گزشتہ دن میگا ایونٹ میں شرکت کیلیے روس پہنچ گئی، اسٹار پلیئر کو ورلڈ کپ کے بعد ملک کی نمائندگی جاری رکھ پانے پر غیریقینی سے دوچار ہیں، وہ اس سے قبل 2016 میں بھی انٹرنیشنل فٹبال سے دور ہوئے تھے لیکن پھر عوامی دبائو کے پیش نظر انھیں اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑگیا تھا، 2014 کے فائنل میں جرمن ٹیم نے ارجنٹائن کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ میسی نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ میرا مستقبل کیا ہوگا لیکن اس کا انحصار حالیہ ایونٹ میں ہماری پرفارمنس پر ہوگا، ارجنٹائن کی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 16 جون کو ماسکومیں آئس لینڈ کیخلاف کرے گی۔