counter easy hit

آئندہ بجٹ میں بینک لین دین پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا امکان

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں بینکوں کے ذریعے رقوم نکلوانے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کم کیے جانے کا امکان ہے جبکہ آن لائن رقوم کی ٹرانسفر سمیت تما م بینکنگ ٹرانزیکشنز پر عائدایڈوانس ٹیکس قابل ٹیکس ٹرانزیکشن کی حد ایک لاکھ کرنے اور بیوائوں طالبعلموں اور کسانون کو چھوٹ دینے کی تجویز زیرغورہے۔

Likely to reduce the withholding tax that imposed on bank transactions in the expected budget

Likely to reduce the withholding tax that imposed on bank transactions in the expected budget

ذرائع کے مطابق بینکوں سے رقم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح عائد کرنے کے حوالے سے 3 تجاویز زیر غور ہیں جن میں ٹیکس گوشواے جمع کروانے والوں کے لیے یہ شرح صفر اعشاریہ ایک فیصد اور گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے لیے یہ شرح صفر اعشاریہ 3 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ مائیکرو فنانس بینکوں کی جانب سے جاری کردہ چھوٹے قرضوں کو چھوٹ دینے کی تجویز زیرغور ہے ذرائع نے بتایاکہ انکم ٹیکس آرڈیننس 231 Aمیں ترمیم کی تجویز زیر غور ہے،  اس کے مطابق مائیکر فنانس بینک 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے والے پر ٹیکس کی شرح کے حساب سے کٹوتی کریں گے لیکن جو چھوٹے قرضہ لیتے رہتے ہیں وہ اس کٹوتی سے مستثنی ہو ں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ اس تجویز سے ملک میں مائیکروفنانس  کے شعبے کو فروغ حاصل ہو گا جبکہ انکم ٹیکس کی شق 231 A اور 231 AA  دونوں میں ترامیم زیر غور ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ شق نمبر236 P گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے لیے ہے۔ بینکوں کی تمام ٹرانزیکشنز کے لیے اس پر صفر اعشاریہ 4 فیصد کی شرح زیر غور ہے۔

علاہ ازیں ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران اس میں بیواؤں، طالبعلموں، پنشنرز، کاشتکار اور تنخواہ دار طبقے کو چھوٹ دیے جانے کی تجویز ہے۔ ٹیکس کے لیے ٹرانزیکشن کی حد ایک لاکھ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website