counter easy hit

پالتو کتے نے انسانوں کی طرح دروازہ کھول کر حیران کردیا

Like humans, dogs, opened

Like humans, dogs, opened

لندن …….جہاں جانوروں اور پرندوں کے ساتھ وقت گزار کر انسان بہت کچھ سیکھتا ہے وہیں جانور بھی انسانوں کے رہن سہن کو دیکھ کر ان سے کئی چیزیں سیکھ لیتے ہیں۔انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اکیتا نامی پالتو کتے کو جب کوئی دروازہ کھولنے والا نظر نہیں آیا تو اس نے خود ہی اپنے دونوں پاؤں پر کھڑے ہو کر انسانوں کی طرح دروازہ کھول دیا۔یہ منظر دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اس پالتو کتے نے اپنے مالک کو دروازہ کھولتے اور بند کرتے دیکھ کر خود بھی اس انداز سے دروازہ کھولنا سیکھ لیا۔پالتو کتے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرلوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔