counter easy hit

زندگی میں ناکامیاں نہ دیکھتا تو موجودہ مقام پر نہ پہنچ سکتا: امیتابھ بچن

Amitabh Bachchan

Amitabh Bachchan

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے شہر قاہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا کہ اس فیسٹیول میں ایوارڈ ملنے پر بے حد خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مصر آ کر مجھے ایسے لگتا ہے کہ یہ میرا اپنا دوسرا گھر ہو۔

مصر کے لوگوں نے ہمیشہ مجھے عزت اور احترام دیا اور یہ میرے لئے اسی وجہ سے باعث سکون رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں کامیابیوں کے ساتھ ساتھ بہت سی ناکامیاں بھی دیکھی ہیں اور جب بھی مجھ پر مشکل حالات پڑے میں نے ہمت ہارنے کے بجائے آگے بڑھنے کی ٹھان کر رکھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی کی مشکلات اور ناکامیوں کی وجہ سے ہی ہے کہ میں اس مقام پر ہوں۔ انہوں نے کہا اپنے کیرئیر میں اتنی عزت اور اعلیٰ مقام ملنے کی بیحد خوشی بھی ہے۔ واضع رہے کہ امیتابھ بچن ” انڈیا بائی دی نیل فیسٹیول“ کے سلسلے میں ان دنوں مصر میں ہیں۔