counter easy hit

پنجاب میں اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس کے لیے نئی پالیسی جاری

 license in Punjab

license in Punjab

محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی۔
لاہور: (یس اُردو) نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی خریداری سے قبل حلف نامہ دینا ہو گا کہ خریدا جانیوالا اسلحہ غیر قانونی سرگرمیوں کے لئے استعمال نہیں ہو گا جبکہ اسلحہ ڈیلرز لائسنس منتقل کرنے کے لئے سول ڈیفنس، ڈی سی او، ڈی پی او، ٹی ایم او اور سپیشل برانچ کی تصدیق کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق اسلحہ ڈیلرز کسی بھی معاملے کے لئے براہ راست محکمہ داخلہ سے رجوع کرنے کی بجائے متعلقہ ضلعی ڈی سی او سے رابطہ کریں گے اور ضلعی انتظامیہ معاملات کو مکمل کرنے اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کمیٹی میں منظوری کے بعد کیس محکمہ داخلہ پنجاب کو بھیجوائے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پالیسی پر عملدآمد کے لئے تمام ڈی سی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے