counter easy hit

سبی میں چوکی پر فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار جاں بحق

سبی: مل چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

Levies Force official killed by firing at the checkpoint in Sibiسبی میں مل چوکی کے قریب نامعلوم افراد نے لیویز چوکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہاں تعینات اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ملزمان چوکی پر حملے کے بعد فرار ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ جاں بحق اہلکار کی لاش کو طبی معائنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تاحال واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ واضح رہے کہ تین روز قبل بدھ کو بھی کوئٹہ میں خودکش حملے اور فائرنگ میں 8 پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔