counter easy hit

عیدالفطر کی خوشیوں میں ہمیں غریبوں، یتیموں، مسکینوں، بیواؤں کا حق رکھنا چائیے عید کی خوشیاں ان کے ساتھ منائیں جو اس کی استطاعت نہیں رکھتے تاکہ ان کے دل میں بھی کوئی کمی نہ رہ جائے، چوہدری اشفاق جٹ سینئیر رہنما پی ٹی آئی فرانس

Let us have the right of the poor, orphan, widow celebrate Eid's happiness with those who do not have it afford so that their heart should not be reduced, Chaudhry Ashfaq Jutt senior leader PTI Franceپیرس: عیدالفطر کی خوشیوں میں ہمیں غریبوں، یتیموں، مسکینوں، بیواؤں کا حق رکھنا چائیے عید کی خوشیاں ان کے ساتھ منائیں جو اس کی استطاعت نہیں رکھتے تاکہ ان کے دل میں بھی کوئی کمی نہ رہ جائے، چوہدری اشفاق جٹ سینئیر رہنما پی ٹی آئی فرانس

عید الفطر کی خوشیوں میں اللہ تعالی نے غریبوں، یتیموں، مسکینوں، بیواؤں کا بھی حق رکھا ہے ان کے ساتھ صلہ رحمی اور بھائی چارگی کا یہ دن بہت اہمیت کا حامل ہے یہ کتنا بڑا المیہ ہے کہ عید کے دن ہم ان سے تو گلے ملتے ہیں جن سے جان پہچان ہوتی ہے یا پھر ہمارے دوست احباب رشتہ دار ہوتے ہیں اور ہمارے گھروں کے دستر خوان بھی ایسے لوگوں کے لیے بچھائے جاتے ہیں

لیکن اس بات کو نظرانداز نہ کیا کریں کہ جہاں آپ بغل گیر ہورہے ہیں جہاں آپ بڑے بڑے دستر خوان بچھا رہے ہیں جہاں عید ملن کی تقریبات کررہے ہیں اور فضول و اصراف خرچ کر رہے ہیں وہی کہیں آس پاس میں  کوئ نہ کوئی غریب ‘ یتیم‘ مسکین ہوگا یا کچھ مانگ رہا ہوگا آپ کی ان قیمتی و آرائش شدہ محفلوں کو دیکھ کر اس کے دل پر کیا گزرے گی