counter easy hit

لیسوتھو کے آرمی چیف کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

ماسیرو: مسلح افراد نے آرمی چیف کے دفتر میں گھس کر انہیں فائرنگ کر کے ہلاک کردیا، عوام مشتعل نہ ہوں، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے: وزیر اعظم کا بیان

Lesotho army chief was murdered by biting bullets

Lesotho army chief was murdered by biting bullets

جنوبی افریقہ سے چاروں طرف گھرے ہوئے ملک لیسوتھو کے آرمی چیف کو مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا ہے، عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے آرمی چیف کو دفتر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ لیسوتھو کے وزیر اعظم نے اس واقعہ کے بعد اپنے بیان میں عوام سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں اور ہرگز مشتعل نہ ہوں، انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، مجرموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لاکر کڑی سزا دی جائے گی۔ دریں اثنا جنوبی افریقی صدر جیکب زوما نے بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے لیسوتھو کے عوام سے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔