counter easy hit

لیونارڈو ڈی کیپریو روسی صدر پیوٹن کا کردار ادا کرنے کے خواہشمند

Leonardo DiCaprio wants to play

Leonardo DiCaprio wants to play

لاس اینجلس ……ہالی ووڈ کے نامور اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نےروسی صدر پیوٹن کا کردار نبھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
جرمن جریدے کو دئیے گئے ایک انٹر ویو میں لیوناروڈ نے کہا کہ یقیناًپیوٹن کا کردار انتہائی دلچسپ ہو گا جو تیسری بار صدارت کی نشست پر فائز ہیں۔لیونارڈو ڈی کیپریو با کمال اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اقوامِ متحدہ کے خصوصی سفیر برائے امن بھی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ‘ میری خواہش ہے کہ روسی صدر پیوٹن کا کردار کروں کیونکہ ان کا کردار انتہائی حد تک دلچسپ ہوگاجو موقع ملنے پر میں شوق سے نبھاؤں گا۔