counter easy hit

لیونارڈو ڈی کیپریو مہنگے ترین اداکار بن گئے

Leonardo DiCaprio

Leonardo DiCaprio

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی وڈ فلم ٹائی ٹینک کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے سب کو چھوڑ دیا ہے۔ ہالی وڈ کے یہ اداکار وہ ہیں جن کے فلموں کا معاوضہ سب سے زیادہ یعنی ڈھائی کروڑ ڈالر ہے۔

لیونارڈو ڈی کیپریو کو اس سال آسکر نہیں ملا تو کوئی غم نہیں، فلموں سے تو خوب ڈالرز چھاپ رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق خوبصورت اور جاذب نظر اداکار کو ہر کوئی فلم میں شامل کرنا چاہتا ہے اور اس وقت ان کا معاوضہ مرد اداکاروں میں سب سے زیادہ ہے۔