counter easy hit

لیجنڈ اداکار رشی کپور بھی بجرنگی بھائی جان دیکھ کر رو پڑے

 Rishi Kapoor

Rishi Kapoor

ممبئی : بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار رشی کپور سلمان خان کی نئی فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘ دیکھتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آب دیدہ ہوگئے۔

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹارسلمان خان کی نئی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘نے باکس آفس پر دھوم مچا رکھی ہے جب کہ فلم کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے اور اس کا سحر انڈسٹری کے نامور اداکاروں پر بھی طاری ہے۔

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار رشی کپور بھی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘دیکھتے ہوئے اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکے اور آب دیدہ ہوگئے جس کا اظہار انہوں نے ٹوئٹر پر کیا، اپنے ٹویٹ میں رشی کپور کا کہنا تھا کہ فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘سلمان خان کی سب سے بہترین فلم ہے جس کے اختتام پر اپنی آنکھوں کو نم ہونے سے نہ روک سکا جب کہ یہ فلم پاکستان اور ہندوستان کے دوستانہ تعلقات کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔