counter easy hit

’’ہاتھ چھوڑ۔۔۔‘‘کنسرٹ کے دوران خاتون مداح نے گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ ایسی کیا حرکت کر ڈالی کہ اداکارہ ہانیہ عامر غصے میں آگئیں

"Leave your hand ..." During the concert, the female fans made such a move with singer Asim Azhar that actress Haniya Aamir was furious.

نیو یارک (ویب ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی ایک دوسرے کیلئے پسندیدگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ دونوں اکثر ہی ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ کئی اداکار بھی دونوں کی ایک دوسرے کیلئے پسندیدگی کی تصدیق کرچکے ہیں ۔

حال ہی میں دونوں کا رشتہ اس وقت کھل کر سامنے آیا جب ایک خاتون مداح نے کنسرٹ کے دوران گلوکار عاصم اظہر کا ہاتھ پکڑا۔عاصم اظہر نے امریکی شہر نیو یارک میں ہونے والے اپنے کنسرٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے خواتین مداح ان کا ہاتھ پکڑ رہی ہیں۔ یہ ویڈیو سامنے آئی تو ہانیہ عامر سے یہ بالکل برداشت نہیں ہوا اور انہوں نے انتہائی غصے سے کمنٹ کیا ’ ہاتھ چھوڑ‘۔ہانیہ عامر کی جانب سے جب غصے کا اظہار کیا گیا تو دونوں کی مشترکہ دوست گلوکارہ آئمہ بیگ نے عاصم کو مشورہ دیا کہ ہاتھ چھوڑ دیں۔آئمہ بیگ کے مشورے کے بعد عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے خاتون مداح کا ہاتھ چھوڑ دیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کراچی میں منعقدہ تین روزہ فیشن پاکستان ویک نامور ڈیزائنر کے خوب صورت اور دیدہ زیب ملبوسات کے علاوہ اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی خوبصورت دوستی کے باعث بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ہانیہ عامر نے فیشن پاکستان ویک میں معروف ڈیزائنر کا سرخ دلہن کے لباس میں جلوہ گر ہوئی تاہم جب گلوکار عاصم اظہر کی سرپرائز انٹری ہوئی تو ہال تالیوں سے گونج اُٹھا، شائقین عاصم اظہر کے انداز سے خوب محظوظ ہوئے۔جہاں فیشن پاکستان ویب کو پسند کیا جارہا ہے وہاں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوستی کے بھی چرچے ہورہے ہیں اور سوشل میڈیا پر عاصم اظہر کا ہانیہ عامر کے لیے گایا جانے والا گانا بھی خوب مقبول ہورہا ہے۔واضح رہے کہ عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے تبصروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ میں ہانیہ کا احترام کرتا ہوں، ہاں یا ناں کے لیے میں اس کی رضامندی چاہوں گا، میں اپنی طرف سے کچھ نہیں کہنا چاہتا کیونکہ دوسرا کیا سوچتا ہے مجھے علم نہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website