
سیٹل (ویب ڈیسک) پاکستان کے یوم آزادی کے مناسبت سے امریکہ کے خوبصورت شہر Seattle کے معروف ہوٹل ” ہلٹن” کے وسیع و عریض ہال میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یوم آزادی پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں پاکستان کے مایہ ناز صحافی و کالم نگار توفق بٹ کو نا صرف بطور مہمان خصوصی مدعو کیا بلکہ انکی ملکی و بین الاقوامی سطح پر صحافتی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ تقریب میں امریکی حکومت کے کچھ سینئر عہدیداروں اور ارکان پارلیمینٹ کے علاوہ پاکستان کے قونصل جنرل عبدالجبار میمن سمیت پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب کے شرکا کے لیے عشائیے اور محفل موسقیا کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، جس میں شرکاء قومی نغموں کی دھنوں پر جھومتے رہے، تقریب کے اہتمام پر جشن آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا جبکہ تقریب کے آغاز میں پاکستانی پرچم بھی لہرایا گیا. تقریب کی تصاویری جھلکیاں اور ویڈیو آپ بھی دیکھیں:























